Monday, December 23, 2024, 11:52 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی بنگلہ دیشی متاثرین کو پناہ کی پیشکش

بھارتی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی بنگلہ دیشی متاثرین کو پناہ کی پیشکش

سیکڑوں طلبا بنگلہ دیش سے مغربی بنگال آ رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگلہ دیش میں ہنگاموں سے متاثر ہونے والے شہریوں کو پناہ دینے کی پیشکش کی ہے۔

یہ اعلان ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی کی یوم شہدا ریلی کے موقع پر کیا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگلہ دیش خودمختار ملک ہے اور مجھے ان کے داخلی معاملات میں بات نہیں کرنا چاہیے لیکن میں اتنا ضرور کہنا چاہوں گی کہ اگر بے بس بنگلہ دیشی شہری ہمارے دروازے پر دستک دیتے ہیں تو ہم انہیں ضرور پناہ دیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کا حوالہ بھی دیا جس میں بحران کے شکار کسی دوسرے ملک کے شہریوں کو پناہ گزین کی حیثیت سے رہائش دینے کا کہا گیا ہے۔

banner

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ مغربی بنگال نے ہمیشہ سے پڑوسیوں کے بے بس لوگوں کی مدد کی ہے جس کی ایک مثال حال ہی میں پڑوسی ریاست آسام میں ہونے والے نسلی تنازع ہے جس کے دوران سیکڑوں لوگوں کو ہم نے پناہ دی تھی۔

قبل ازیں ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ سیکڑوں طلبا بنگلہ دیش سے مغربی بنگال آ رہے ہیں۔ ہم ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

بھارت کی سرحدی فوج بارڈر سکیورٹی فورس کے مطابق 4 دنوں میں بنگلہ دیش سے ایک ہزار 62 طلبا مغربی بنگال میں داخل ہوئے جن میں 901 بھارتی اور باقی نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیشی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کی 4 ہزار 96 کلومیٹر لمبی سرحد ہے جن میں سے نصف مغربی بنگال کے ساتھ ملتی ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024