Monday, December 23, 2024, 7:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی پولیس نے منشیات کیس میں چوہوں پر ثبوت مٹانے کی ذمہ داری ڈال دی

بھارتی پولیس نے منشیات کیس میں چوہوں پر ثبوت مٹانے کی ذمہ داری ڈال دی

چوہے 10 کلو بھنگ اور 9 کلو گانجا تباہ کرگئے : پولیس رپورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے 6 سال قبل ضبط کی گئی منشیات غائب ہونے کا ملبہ چوہوں پر ڈال دیا۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں قرار دیا کہ چوہے 10 کلو بھنگ اور 9 کلو گانجا تباہ کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے مقامی ضلع دھنباد میں واقعہ پیش آیا جہاں منشیات کیس کے دوران پولیس نے عدالت میں انوکھی رپورٹ جمع کرائی۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ضبط شدہ منشیات پیش کرنے کا حکم دیا تو پولیس نے رپورٹ میں چوہوں پر ثبوت مٹانے کی ذمہ داری ڈال دی۔

banner

رپورٹ میں بتایا کہ منشیات کو مقامی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا تاہم چوہوں نے ساری منشیات خراب کردی ہے جس کے باعث سارے ثبوت بھی متاثر ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے سال 2018 میں باپ اور بیٹے کو منشیات سمیت پکڑا تھا جس میں 9 کلو گانجا اور 10 کلو بھنگ شامل تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024