Wednesday, September 18, 2024, 9:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد دو روزہ دورے پر پاکستان آیا ہے، بھارتی وفد ایشیا کپ کے 5 اور 6 ستمبر کے میچز بھی دیکھےگا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان پہنچنے والے بھارتی بورڈ کے وفد میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر بی سی سی آئی اور سیکرٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے بھارتی وفد کا استقبال کیا اور پی سی بی حکام کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے وفد کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد دو روزہ دورے پر پاکستان آیا ہے، بھارتی وفد ایشیا کپ کے 5 اور 6 ستمبر کے میچز بھی دیکھےگا۔

صدر بی سی سی آئی راجر بنی کا اس موقع پر کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر یہاں آئے ہیں، پاکستان کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں، 2005 کے بعد پاکستان آکر بہت اچھا لگا۔

banner

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کہنا تھا بھارتی وفد نے ہماری دعوت قبول کی اور یہاں آئے ہمیں اچھا لگا، دل کی گہرائیوں سے بھارتی وفد کا شکر گزار ہوں، اس طرح سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024