Monday, December 23, 2024, 8:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی گجرات میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ

بھارتی گجرات میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ

جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر بھارتی بندرگاہ جا رہا تھا، بھارتی حکام

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے مغربی ساحلی علاقے میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ بھارتی گجرات کے ساحلی علاقےمیں ہوا ہے۔

برطانوی میری ٹائم کمپنی کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی تھی جو کہ بجھادی گئی ہے۔

برطانوی میری ٹائم کمپنی کا کہنا ہےکہ جہاز کا عملہ محفوظ ہے،کیمیکل مصنوعات سے بھرے جہاز پر افریقی ملک لائبیریا کا جھنڈا لگا تھا۔

banner

بھارتی حکام کا دعویٰ ہےکہ جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر بھارتی بندرگاہ جا رہا تھا، جہاز کے عملے میں 20 بھارتی بھی شامل ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، یہ حملہ بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی شہر ویراول سے 200 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں ہوا، حملے میں جہاز کا کچھ حصہ متاثر ہوا اور جہاز پر پانی بھی آگیا تھا۔

برطانوی میری ٹائم کمپنی کے مطابق حالیہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد بحیرہ احمر سے دور کسی بحری جہاز کو نشانہ بنانےکا یہ پہلا واقعہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024