Tuesday, March 11, 2025, 12:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ سے ٹیرف کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا؛ بھارت

امریکہ سے ٹیرف کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا؛ بھارت

مذاکرات کے بعد ہی بھارت جوابی ٹیرف پر کوئی قدم اٹھائے گا؛ بھارتی وزیرِ خزانہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دو اپریل سے نئے ٹیرف پلان کے نفاذ کے اعلان پر بھارت میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

بھارت کی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ مساوی باہمی ٹیرف کا بھارت پر اثر پڑے گا۔ لیکن توقع ہے کہ مسئلے کو جلد حل کر لیا جائے گا۔

ان کے مطابق ٹیرف ایک کلیدی ایشو ہے اور امریکی اہل کاروں سے وزیرِ تجارت پیوش گوئل کی بات چیت کا یہ اہم موضوع ہے۔

نرملا سیتا رمن نے ایک پوسٹ بجٹ بات چیت میں کہا کہ پیوش گوئل کے مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد ہونے کے بعد ہی بھارت اس سلسلے میں کوئی قدم اٹھائے گا۔ بات چیت میں ہونے والی پیش رفت کی بنیاد پر صورتِ حال کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

banner

ان کے مطابق امریکی ٹیرف پلان سے بھارت کی برآمدات متاثر ہوں گی۔ لہٰذا بات چیت میں برآمدات اور اپنے تجارتی مفادات کے تحفظ کا معاملہ سب سے اہم ہے۔

ان کے مطابق اس پر ہماری نظر ہے کہ وزیرِ تجارت امریکہ کے ساتھ بات چیت کو کیسے سنبھالتے اور کیسے بھارت کے مفادات کی اچھی طرح نمائندگی کرتے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ امریکہ روانگی سے قبل وزیرِ تجارت نے تمام امور پر حتمی معلومات حاصل کرنے کی غرض سے مختلف وزارتوں، محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت کے وزیرِ تجارت پیوش گوئل امریکی حکام سے ملاقات کے لیے امریکہ کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024