Sunday, September 8, 2024, 1:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ معاہدہ پابندیوں سے مستثنیٰ نہیں : امریکی محکمہ خارجہ

بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ معاہدہ پابندیوں سے مستثنیٰ نہیں : امریکی محکمہ خارجہ

ایران پر عائد امریکی پابندیاں اپنی جگہ برقرار رہیں گی

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ پر ہونے والے معاہدے پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ ڈیل امریکی پابندیوں سے مستثنیٰ نہیں۔

تاہم واشنگٹن کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ اس معاہدے کے بعد نئی دلی پر کسی قسم کی پابندی عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانٹ پٹیل سے پریس بریفنگ کے دوران سوال پوچھا گیا ’‘ کیا وہ ایران اور بھارت کے درمیان ہونے والے معاہدے سے آگاہ ہیں’’؟

جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم بھارت اور ایران کے درمیان ہونے والے چابہار بندرگاہ سے متعلق 10 سالہ معاہدے سے باخبر ہیں۔

banner

ویدانٹ پٹیل نے اس معاہدے پر امریکہ کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کو چابہار بندرگاہ سمیت ایران کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات پر بات کرنے دوں گا تاہم ایران پر عائد امریکی پابندیاں اپنی جگہ برقرار رہیں گی اور ہم ان پر پوری طریقے سے عملدرآمد جاری رکھیں گے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان سے سوال کیا گیا ’’کیا بھارت کو اس معاہدے پر پابندیوں سے استثنیٰ دیا گیا ہے‘‘ ؟ جس پر ویدانٹ پٹیل نے انکار میں جواب دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے ایرانی بندرگاہ چابہار کو ترقی دینے اور چلانے کے لیے ایران کے ساتھ 10 سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024