Monday, April 14, 2025, 1:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت اور نیپال میں شدید بارشیں، 100 افراد ہلاک

بھارت اور نیپال میں شدید بارشیں، 100 افراد ہلاک

اتر پردیش میں 20 سے زائد ہلاکتیں، متعدد خطرات کا انتباہ جاری

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت اور نیپال کے بعض حصوں میں شدید بارش کے بعد بدھ سے اب تک تقریباً 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور محکمۂ موسمیات نے خطے میں مزید غیر موسمی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز ملک کے لیے شدید خطرے کی وارننگ جاری کی تھی جس میں مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر کے حالات اور مشرقی اور وسطی علاقے میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں سے خبردار کیا گیا۔

ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک سینئر اہلکار نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ مشرقی ریاست بہار میں بدھ سے اب تک بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 64 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 بھارت کی گنجان ترین ریاست اتر پردیش میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

banner

نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ دریں اثناء ہمسایہ ملک نیپال میں آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارش سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے ہفتہ تک وسطی اور مشرقی بھارت میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مون سون کا موسم عموماً جنوبی ہندوستان میں جون میں شروع ہوتا ہے اور ماضی قریب میں شدید گرمی کی لہریں دیکھنے میں آئی ہیں جس سے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ریاست کے زیرِ انتظام آئی ایم ڈی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارت میں اپریل میں زیادہ گرمی ہونے کی توقع ہے اور ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت ہو گا۔

نیپال میں بھی ہلاکتیں

ادھر پڑوسی ملک نیپال میں آسمانی بجلی اور موسلا دھار بارشوں کے باعث کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں،

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل میں معمول سے کہیں زیادہ گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024