Sunday, June 1, 2025, 3:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت اور چین سرحدی معاملات پر مذاکرات کیلئے متفق

بھارت اور چین سرحدی معاملات پر مذاکرات کیلئے متفق

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات

by NWMNewsDesk
0 comment

نئی دہلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے قازقستان میں ملاقات کی جہاں دونوں نے اپنی سرحد پر مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

بھارت نے کہا کہ وزیر خارجہ جے شنکر نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وانگ یی سے ملاقات کی جہاں انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحدی علاقوں میں موجودہ صورتحال کو طول دینا دونوں فریقوں کے مفاد میں نہیں ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں نے اپنے سفارتی اور فوجی حکام کے درمیان ملاقاتوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا کہ تاکہ بقیہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

چینی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے حوالے سے وانگ یی نے بات چیت کے دوران کہا کہ چین اور بھارت کو اپنے اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنا چاہیے اور تعلقات کو مستحکم ٹریک پر آگے بڑھانے کو یقینی بنانا چاہیے، ہمیں ایک مثبت ذہنیت کو برقرار رکھنا چاہیے، ایک طرف سرحدی علاقوں کی صورت حال کو مناسب طریقے سے سنبھالنا اور کنٹرول کرنا چاہیے، اور دوسری طرف فعال طور پر معمول کے تبادلے کو دوبارہ شروع کرنا چاہیے۔

banner

نئی دہلی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جے شنکر نے ماضی میں دونوں حکومتوں کے درمیان طے پانے والے متعلقہ دوطرفہ معاہدوں، پروٹوکولز اور سمجھوتوں کی مکمل پابندی کی اہمیت کی تصدیق

بھارت اور چین کے درمیان ہمالیہ کی ایک لمبی سرحد ہے، جس میں سے زیادہ تر کی حد بندی ناقص ہے، اور جولائی 2020 میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد سے دو طرفہ تعلقات خراب ہوگئے ہیں جس میں کم از کم 20 بھارتی فوجی اور 4 چینی فوجی مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024