بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد دکن میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ اتوار کی صبح سویرے پیش آیا جب ایک تین منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
جنوبی تلنگانہ ریاست میں فائر ڈیزاسٹر رسپانس ایمرجنسی اور سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے فوراً بعد مدد کے لیے کال موصول ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی اور بالائی منزلوں تک پھیل گئی، جس کے بعد فائر فائٹنگ اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
بیان کے مطابق آتش زدگی کے نتیجے میں عمارت میں رہائش پذیر 17 افراد جھلسنے اور دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے، جبکہ آگ لگنے کا سبب جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔