Sunday, December 22, 2024, 7:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت سری لنکا کو41 رنز سے شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارت سری لنکا کو41 رنز سے شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔

214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 42 ویں اوورز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،سری لنکا کے دونیتھ ویلالاگے ناٹ آؤٹ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونیوالے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بھارت کی پوری ٹیم آخری اوور کی پہلی گیند پر 213 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شبمن گِل 19 ، ویرات کوہلی 3، ایشان کشن 33 جبکہ کے ایل راہول 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

banner

ہارڈیک پانڈیا 5، رویندرا جدیجا 4، جسپریت بمراہ 5 کلدیپ یادیو صفر پر آؤٹ ہوگئے، سری لنکا کی جانب سے ڈونتھ ویلالجے نے 5 اور چارتھ اسالنکا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024