Thursday, September 19, 2024, 10:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارت سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

398 رنز کے تعاقب میں کیویز49ویں اوورز میں 327 رنز بناکر آؤٹ، شامی کی 7 وکٹیں

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے محمد شامی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد بھارتی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے 398 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 49ویں اوورز میں 327 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے۔

بھارت کی بیٹنگ
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 117 اور شیریاس ایر نے 105 کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما نے 47 ، شُبمن گِل 80 اور ایل راہول نے 39 رنز بنا کر نمایاں رہے

banner

بھارتی ٹیم نے مقررہ مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کے لیے 398 رنز کا ہدف سیٹ کیا

398 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اس کے دونوں اوپنرز ڈیون کونوے اور راچن رویندرا 13، 13 رنز بنا کر 39 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، دونوں کو محمد شامی نے آؤٹ کیا۔

ایسے میں ڈیرل مچل اور کپتان کین ولیمسن کے درمیان تیسری وکٹ پر 181 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے نیوزی لینڈ کو جیت کی امید دلائی۔

تاہم 220 کے مجموعے پر بھارتی بولر محمد شامی ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کے لیے مردِ بحران ثابت ہوئے اور انہوں نے پہلے 69 رنز بنانے والے کین ولیمسن اور پھر اسی مجموعے پر ٹام لیتھم کو صفر پر آؤٹ کردیا۔

اس کے بعد پانچویں وکٹ پر ڈیرل مچل کا ساتھ گلین فلپس نے نبھایا، دونوں کے درمیان 75 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم 295 کے مجموعی اسکور پر گلین فلپس 41 رنز بناکر جسپریت بمرا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے نئے آنے والے بلے باز مارک چیپمین بھی صرف 2 رنز کے مہمان ٹھہرے جنہیں کلدیپ یادیو نے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کروایا۔

ایک جانب کھڑے ڈیرل مچل بھی رن ریٹ کے سامنے ہمت ہار گئے اور 46 ویں اوور میں 306 کے مجموعی اسکور پر محمد شامی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ڈیرل مچل نے 7 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 134 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو فائنل میں نہ پہنچا سکے۔

اس کے بعد بھارتی بولرز نے یکے بعد دیگرے کیوی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھا کر 327 رنز پر اس کی اننگز تمام کردی۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 9.5 اوورز میں 57 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ رہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024