Thursday, March 13, 2025, 4:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت عام انتخابات، گرفتار اپوزیشن لیڈر اروند کیجریوال کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان

بھارت عام انتخابات، گرفتار اپوزیشن لیڈر اروند کیجریوال کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان

آئندہ الیکشن میں ایک ارب بھارتی شہری نئی حکومت کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جیل سے ہی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے بنائے گئے اپوزیشن اتحاد کے ایک اہم رہنما ہیں جنہیں 21 مارچ کو طویل عرصے سے جاری بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

نئی دہلی کے وزیر تعلیم آتشی مارلینا سنگھ نے کہا کہ ’قانونی اور آئینی دفعات‘ انہیں سلاخوں کے پیچھے رہتے ہوئے اپنے عہدے پر رہنے کی اجازت دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا ’یہ بات واضح ہے کہ اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ رہیں گے، اگر وہ بغیر کسی مقدمے یا سزا کےمستعفی ہو جاتے ہیں، تو اس سے اپوزیشن کے دیگر وزرائے اعلیٰ کو ہٹانے کا راستہ کھل جائے گا۔

banner

بھارت کی فوکل مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دیگر 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ یا ان کے خاندان کے افراد کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تمام تحقیقات میں مودی کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے سیاسی مخالفین شامل ہیں۔

19 اپریل سے شروع ہونے والے 6 ہفتے طویل پارلیمانی انتخابات میں تقریباً ایک ارب بھارتی شہری نئی حکومت کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024