Wednesday, April 16, 2025, 7:07 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت لاکھوں افراد کی زندگی مشکل بنا رہا ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

بھارت لاکھوں افراد کی زندگی مشکل بنا رہا ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

بھارت سے سفارت کاروں کو واپس بلانے کے بعد کینیڈین وزیراعظم کا اہم بیان

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ بھارت لاکھوں افراد کی زندگی مشکل بنا رہا ہے۔

 بھارت سے اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلانے کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جاری بیان میں کہا کہ کینیڈا کے سفارت کاروں کے خلاف بھارتی حکومت کے کریک ڈاؤن سے لاکھوں افراد کی زندگی مشکل ہوجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے یک طرفہ طور پر کینیڈا کے سفارت کاروں کی حیثیت کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد کینیڈین حکومت نے اپنے ان 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ اور برطانیہ نے بھارت پر زور دیا وہ بھارت میں کینیڈا کی سفارتی موجودگی کو ختم نہ کرے۔

banner

واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے گذشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ کینیڈا میں رواں برس جون میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ڈائریکٹر ملوث ہے۔ بھارت نے اس بیان کو الزام قرار دے کر اس کی تردید کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024