Friday, May 9, 2025, 12:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت: موم بتی بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک

بھارت: موم بتی بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک

متاثرین میں اکثریت خواتین کی ہے،مقامی پولیس ترجمان

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں موم بتی بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے میڈیاکو بتایا کہ ممبئی سے تقریباً 140 کلومیٹر جنوب مشرق میں ضلع پونے کے علاقے پمپری چنچواڈ میں موم بتی بنانے والی فیکٹری کے اندر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا کیونکہ فیکٹری کے اندر موجود آتش گیر مادے نے آگ کو مزید بڑھا دیا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ متاثرین میں اکثریت خواتین کی ہے جو فیکٹری میں بطور مزدور کام کر رہی تھیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024