Thursday, September 19, 2024, 7:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر کو کرپشن پر 3 سال قید اور لاکھوں روپے جرمانہ

بھارت میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر کو کرپشن پر 3 سال قید اور لاکھوں روپے جرمانہ

بھارتی آئیں کے مطابق عدالت سے کسی بھی کیس میں سزا ملنے پر رکن اسمبلی نااہل ہوجاتے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست تمل ناڈو کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر کے پونموڈی اور ان کی اہلیہ کو کرپشن کیس میں 3 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

مدراس ہائی کورٹ نے 1.75 کروڑ روپے کے غیر متناسب اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں وزیر تعلیم پونموڈی اور ان کی اہلیہ کو مجرم ٹھہرانے کے لیے ٹرائل کورٹ کے دو دن پہلے کے ایک حکم نامے کو بھی مسترد کر دیا جس میں وزیر کو کلیئر قرار دیدیا گیا تھا۔

ہائی کورٹ کے جج نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو واضح طور پر غلط قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنا دیا جس سے یہ کیس اپیل کورٹ کی مداخلت کے لیے موزوں کیس بن گیا۔
سینیئر وزیر تعلیم پونموڈی کی تین سال قید کی سزا پر عمل درآمد ابھی 30 دن کے لیے معطل ہے اور اس دوران وہ اپنا کیس سپریم کورٹ لے جا سکتے ہیں۔

عدالت سے قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پونموڈی نے نہ تو اسمبلی اور نہ ہی وزارت سے استعفیٰ دیا حالانکہ بھارتی آئیں کے مطابق عدالت سے کسی بھی کیس میں سزا ملنے پر رکن اسمبلی نااہل ہوجاتے ہیں۔

banner

تاہم پونموڈی کی جماعت نے وزارت تعلیم کا قلمدان پسماندہ طبقات کی بہبود کے وزیر آر ایس راجکنپن کو سونپ دیا۔

یاد رہے کہ یہ کیس 2006-2011 کے دور کا ہے جب وزیرتعلیم ہوتے ہوئے پونموڈی نے کروڑوں روپوں کے اثاثے بنائے تھے جس میں ان کی اہلیہ شریک جرم تھیں۔

وزیر تعلیم کے حریف امیدوار نے ان کے خلاف عدالت میں کیس کر دیا تھا جس کا ٹرائل کورٹ میں فیصلہ پونموڈی اور ان کی اہلیہ کے حق میں آیا تاہم ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ معطل کرکے قید کی سزا سنادی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024