Thursday, November 21, 2024, 9:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں تیز رفتار ڈبل ڈیکر بس دودھ کے ٹرک سے ٹکرا گئی، 18 افراد ہلاک

بھارت میں تیز رفتار ڈبل ڈیکر بس دودھ کے ٹرک سے ٹکرا گئی، 18 افراد ہلاک

گاڑیاں الٹنے سے دودھ ہائی وے پر پھیل گیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دودھ کے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ لکھنؤ کے نزدیک ایکسپریس وے پر ہوا۔ ڈبل ڈیکر مسافر بس بہار سے نئی دہلی جارہی تھی۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

تیز رفتار مسافر بس کے عقب سے دودھ کے ٹرک کو ٹکر سے دونوں گاڑیاں الٹ گئیں اور دودھ ہائی وے پر پھیل گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہائی وے کے نزدیک رہنے والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جہاں 18 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 19 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

banner

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری لگتی ہے تاہم تحقیقات کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024