Wednesday, September 18, 2024, 10:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں سفاک باپ نے کالی رنگت پر 18 ماہ کی بیٹی کو زہر دے کر ماردیا

بھارت میں سفاک باپ نے کالی رنگت پر 18 ماہ کی بیٹی کو زہر دے کر ماردیا

مہیش اس سے قبل بھی اکشیا کو قتل کرنے کی کوشش کرچکا تھا : ماں کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں سفاک شخص نے کالی رنگت کو وجہ بناکر مبینہ طور پر 18 ماہ کی بیٹی کو زہر کھلاکر مار ڈالا۔

ریاست آندھرا پردیش کے پیٹسانے گنڈلا گاؤں سے تعلق رکھنے والے مہیش نے 18 ماہ کی بیٹی اکشیا کو پرساد میں زہر ملاکر کھلادیا۔

بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ شراوانی نامی خاتون نے کالی رنگت والی بیٹی کو جنم دینے پر شوہر اور سسرال والوں کی طرف سے تشدد اور بیٹی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

ایف آئی آر میں شراوانی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے سسرالی اسے بچی کے پاس نہیں جانے دیتے تھے، 31 مارچ کو خاتون نے اپنی بچی کو بے ہوش پایا جس کی ناک سے خون بہہ رہا تھا جس کے بعد اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نےبچی کو مردہ قرار دے دیا۔

banner

مہیش نے شراوانی کو مجبور کیا کہ وہ اکشیا کی موت کی وجہ سے متعلق رشتہ داروں سے کہے کہ بچی کی موت دورہ پڑنے سے ہوئی جس کے بعد بچی کی لاش کو جلد ازجلد دفن کر دیا گیا تاہم شراوانی کی ماں نے مقامی پولیس میں شکایت درج کرادی۔

ایف آئی آر میں شراوانی نے بتایا کہ مہیش اس سے قبل بھی اکشیا کو دیوار پر پھینک کر ، کمرے میں بند رکھ کر اور پانی کے ٹب میں ڈبو کر قتل کرنے کی کوشش کرچکا تھا۔

پولیس نے بیٹی کے قاتل باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024