Thursday, September 19, 2024, 5:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں قیامت خیز گرمی، 74 افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک

بھارت میں قیامت خیز گرمی، 74 افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک

ہیٹ اسٹروک سےہلاک ہونے والوں میں انتخابی عملےکے25 اہلکار بھی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے 74افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ریاستیں نئی دلی ، پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ، یوپی ، مدھیہ پردیش، بہار ، اڑیسہ، اور جھاڑکھنڈ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

48گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سےاموات کی تعداد74 ہوگئی ہے، ہیٹ اسٹروک سےہلاک ہونےوالوں میں انتخابی عملےکے25 اہلکار بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے آج 10ریاستوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہےجبکہ مشرقی بھارت میں موجودہ گرمی کی لہر مزید 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

banner

مزید برآں بھارتی دارالحکومت دہلی میں اس ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم آنے والے دنوں میں شمال مغربی اور وسطی بھارت میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024