46
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف بھارت نے 19 اپریل سے یکم جون تک عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا، انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق تقریباً 98 کروڑ لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ ہیں، تقریباً 24 سو سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے لیے ملک بھر میں 1.25 ملین بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
مختلف ریاستوں میں اسمبلی کی 26 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات بھی ساتھ ساتھ ہوں گے۔
بی جے پی اور کانگریس پارٹی انتخابات کی طاقتور ترین اور مرکزی حریف ہیں۔