Wednesday, November 13, 2024, 6:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں مندر میں دیوار گرنے سے 9 بچے ہلاک

بھارت میں مندر میں دیوار گرنے سے 9 بچے ہلاک

مدھیہ پردیش میں بارشوں سے 200 سے زائد افراد ہلا ہوچکے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں آج صبح دیوار گرنے کے ایک واقعے میں 9 بچے ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاہ پور میں ہردول بابا مندر میں مذہبی تقریب کے لیے شیولنگ بنا رہے تھے کہ ساتھ والے مکان کی دیوار ان پر گر گئی۔

میونسپلٹی کے ترجمان نے بتایا کہ مندر کے ساتھ والا مکان 50 سال پرانا تھا اور دیوار بوسیدہ ہوچکی تھی جو مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارش کو سہہ نہ پائی۔

امدادی کاموں کے دوران 9 بچوں کی لاشیں نکالی گئیں جن کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

banner

زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ مدھیہ پردیش میں گزشتہ روز بھی اسکول سے واپس لوٹنے والے بچوں پر ایک مکان کی دیوار گر گئی تھی جس میں 5 سے 7 سال کی عمر کے 4 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

رواں برس بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بارشوں نے 200 سے زائد افراد کی جان لے لی جب کہ 206 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور 2 ہزار 403 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024