Monday, June 2, 2025, 10:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں مون سون بارشوں سےتباہی، 9 اموات

بھارت میں مون سون بارشوں سےتباہی، 9 اموات

ممبئی میں مئی کے مہینے میں بارشوں کا 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں مون سون کے قبل از وقت آغآز پر موسلادھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

حکام کے مطابق ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث مئی کے مہینے میں بارشوں کا 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے

سڑکوں، رہائشی سوسائٹیوں، ریل پٹریوں، زیر زمین میٹرو اسٹیشنوں اور یہاں تک کہ اسپتالوں میں بھی پانی بھر گیا، جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مہاراشٹر کے علاقے مراٹھواڑہ میں منگل کو شدید بارش کے دوران 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 4 لوگ ڈوبنے سے جبکہ ایک کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا۔

banner

کیرالہ میں 4 لوگوں کی موت ہوئی۔ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 29 گھر منہدم ہو گئے جبکہ 868 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

وائناڈ ضلع میں کئی گھر سیلاب کی زد میں ہیں۔ ناندیڑ اور بیڈ ضلعوں میں حالات سنگین ہیں

محکمہ موسمیات نے کوزی کوڈ، کنور اور وائناڈ میں ریڈ الرٹ جبکہ پتھان متھیٹا، کوٹایم، تریشور، پلکڑ جیسے کئی ضلعوں میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

تمل ناڈو میں نیل گیری ضلع میں لگاتار تین دن سے جاری بارش سے 17 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہاں 275 سے زیادہ لوگوں کو راحت کیمپوں میں شفٹ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے ذریعہ بجلی اور پانی کی سپلائی بحال کرنے کی کوشش جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024