115
بھارت کی ریاست پوپی کے ضلع میراٹھ میں موبائل فون چارجر میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی۔ جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے میں ایک ہی گھر کے 4 بچے جھلس کر چل بسے، بچے حادثے کے وقت سو رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین انہیں بچانے کی کوشش میں جھلس گئے۔
بچوں کی والدہ شدید زخمی اور مقامی اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ والد کی حالت پہلے سے بہتر ہےتاہم اب بھی زیر علاج ہیں۔
