Friday, April 18, 2025, 11:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی سپریم کورٹ میں متنازع وقف ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت

بھارتی سپریم کورٹ میں متنازع وقف ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت

ترمیمی قانون کی متعدد شقیں بھارتی آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کی خلاف ہیں؛ درخواست گزار

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں متنازع وقف ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے کے بعد 73 درخواستوں پر آج پہلی سماعت ہوئی۔

درخواست گزاروں کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ بل کی بہت سی شقیں آئین میں حاصل مذہبی آزادی کے خلاف ہیں، املاک وقف کرنا اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے جسے مسلمانوں سے الگ نہیں جا سکتا۔

سماعت کے دوران عدالت نے مودی حکومت سے جواب طلب کیا کہ کیا حکومت مسلمانوں کو ہندو مذہبی ٹرسٹ کا حصہ بننے دینے کے لیے تیار ہے؟ جس کے بعد عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

کانگریس سمیت بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کے متنازع بل کو مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر حملہ قرار دیا ہے۔

banner

خیال رہے کہ چند روز قبل بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے مسلمانوں کی جائیدادوں کو ہتھیانے کا منصوبہ بناتے ہوئے متنازع وقف ترمیمی بل پہلے لوک سبھا سے اور پھر راجیہ سبھا سے منظور کروایا تھا۔

بل کے خلاف بھارتی ریاست مغربی بنگال میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے اور بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع مرشد آباد میں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 15 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024