Thursday, November 14, 2024, 12:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں 5 بار منتخب سیاستدان مختار انصاری جیل میں ہلاک

بھارت میں 5 بار منتخب سیاستدان مختار انصاری جیل میں ہلاک

والد کو کھانے میں زہر دیا گیا، بیٹے عمر انصاری کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست اتر پردیش سے 5 باررکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہونے والے معروف مسلمان سیاستدان مختار انصاری جمعرات 28 مارچ کی شام جیل میں انتقال کرگئے۔

بانڈا ضلع جیل میں بند مختار انصاری کو روزہ افطار کرنے کے بعد طبیعت خراب ہونے پر رانی درگاوتی میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ اس سے قبل ڈاکٹروں کو ان کے علاج کے لیے جیل بلایا گیا تھا جن کے یہ بتانے پر کہ سیاستدان کو دل کا دورہ پڑا ہے، اُنہیں فوری طور پراسپتال لے جایا گیا۔

مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کوکھانے کے ذریعے زہر دیا گیا۔

اہلخانہ کے الزمات کے بعد مجسٹریٹ کی جانب سے مختار انصاری کی موت کا سبب جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

banner

مختار انصاری ستمبر 2022 سے یوپی کی مختلف عدالتوں سے 8 مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد سے بانڈا جیل میں قید تھے۔

ان کی اچانک موت کے بعد احتجاج کے خدشے پر بھارتی انتظامیہ نے کئی شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

مختار انصاری ماؤ صدر کے حلقے سے 5 بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔

ان کے خلاف 60 سے زیادہ مجرمانہ مقدمات زیر التوا تھے۔

مختار انصاری کو ستمبر 2022 سے یوپی کی مختلف عدالتوں نے 8 معاملوں میں سزا سنائی تھی اور وہ بانڈا جیل میں بند تھے۔

بھارتی حکومت نے مختار انصاری کا نام گزشتہ سال سال اتر پردیش پولیس کی طرف سے جاری 66 گینگسٹرز کی فہرست میں شامل کروایا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024