نئی دہلی نے جمعرات کو کہا کہ وہ بھارت میں انسانی حقوق پر تنقید سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور اس نے رپورٹ کو انتہائی متعصبانہ قرار دیاہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جسیوال نے جمعرات کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ ہمارے خیال میں انتہائی متعصبانہ، اور بھارت کے بارے میں انتہائی ناقص فہم کی عکاس ہے۔
جیسوال نے صحافیوں سے کہا کہ ہم اسے (رپورٹ کو) کوئی اہمیت نہیں دیتے اور آپ پر بھی ایسا ہی کرنے پر زور دیتے ہیں۔
جیسوال نے مزید کہا کہ “خاص طور پر جمہوریتوں کو دوسری ساتھی جمہوریتوں کے حوالے سے سمجھ بوجھ کا اظہار کرنا چاہیے۔
ہاد رہے کہ رواں ہفتے انسانی حقوق سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ سالانہ جائزے میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ سال بھارت کی ریاست منی پور میں انسانی حقوق کی نمایاں خلاف ورزیاں اور ملک کے باقی حصوں میں اقلیتوں، صحافیوں، حزب مخالف اور اختلافی آوازوں کے خلاف زیادتیاں سامنے آئی ہیں۔