Monday, July 21, 2025, 9:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت نے متنازع شہریت قانون سے متعلق امریکی بیان ’غلط معلومات پر مبنی‘ قرار دے دیا

بھارت نے متنازع شہریت قانون سے متعلق امریکی بیان ’غلط معلومات پر مبنی‘ قرار دے دیا

امریکہ کو بھارت کے شہریت ترمیمی ایکٹ کے نوٹی فکیشن پر تشویش ہے: میتھیو ملر

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت نے مذہب کی بنیاد پر شہریت کے قانون کے حوالے سے امریکا کے بیان کو ’بے محل، غلط معلومات پر مبنی اور غیر ضروری‘ قرار دے دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ملک کی جانب سے متنازع، مذہب کی بنیاد پر شہریت کے قانون کے نفاذ کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کو ’بے محل، غلط معلومات پر مبنی اور غیر ضروری‘ قرار دیا۔

واضح رہے کہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذہبی آزادی کا احترام، قومیت کے لیے برابری کا سلوک بنیادی جمہوری اصول ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ کو بھارت کے شہریت ترمیمی ایکٹ کے نوٹی فکیشن پر تشویش ہے، ہم اس ایکٹ کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں کہ اسے کیسے نافذ کیا جائے گا۔

banner

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی آزادی کا احترام، قومیت کے لیے برابری کا سلوک بنیادی جمہوری اصول ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024