47
کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی
کینیڈا نے بھارت سے اپنے 62 میں سے 41 سفارت کار واپس بلانے کا اعلان کردیا۔
کینیڈا کی وزیرخارجہ میلان جولی نے بتایا کہ 20 اکتوبر کو بھارتی حکام نے 21 کینیڈین سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفارتی استثنیٰ ختم ہونے سے متعلق باضابطہ طور پرآگاہ کر دیا ہے۔
ملانے جولی کا کہنا تھا کہ ہمارے 21 سفارتکار بدستور بھارت میں ہی رہیں گے، بھارت کے اس اقدام پر ردعمل نہیں دیں گے۔
خیال رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب کینیڈین وزیراعظم نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔