Friday, November 22, 2024, 8:21 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت نے 16 سال مذاکرات کے بعد یورپی ممالک کیساتھ اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ کرلیا

بھارت نے 16 سال مذاکرات کے بعد یورپی ممالک کیساتھ اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ کرلیا

معاہدے کے تحت 4 یورپی ممالک بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت اور 4 یورپی ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کرلیے گئے ہیں، معاہدے کے تحت 4 یورپی ممالک بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

بھارت، سوئٹزر لینڈ، ناروے، لکٹنسٹائن اور آئس لینڈ کے درمیان 16 سال مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پایا ہے۔

معاہدے کے تحت چار یورپی ممالک کا گروپ اگلے 15 سال کے دوران بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، بدلے میں بھارت ان ممالک سے درآمد کی جانے والی صنعتی پیداوار پر عائد ٹیرف ختم کرے گا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے معاہدے کیلئے برطانیہ سے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں جبکہ آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی بھارت تجارتی معاہدے کر چکا ہے۔

banner

سوئس حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سوئٹزرلینڈ سے 95 فیصد سے زیادہ صنعتی درآمدات پر ٹیرف مکمل ختم کرے گا یا جزوی طور پر ہٹائے گا۔

وزیر تجارت ناروے نے کہا کہ ناروے کی کمپنیوں کی مصنوعات پر بھارت میں کوئی امپورٹ ٹیکس نہیں ہوگا۔

معاہدے کے تحت پانچوں ممالک کو اپنی اپنی حکومتوں سے معاہدے کی توثیق کروانا ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024