Saturday, April 19, 2025, 9:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کا ایران کے ساتھ چابہار بندرگاہ منصوبے کا دفاع

بھارت کا ایران کے ساتھ چابہار بندرگاہ منصوبے کا دفاع

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی وزیر خارجہ نے امریکی پابندیوں کے خطرے کو نظر انداز کرتے ہوئے اس منصوبے کو سب کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ان کی وزارت ایران میں اسٹریٹجک بندرگاہ کے منصوبے کے فوائد اجاگر کرنے کے لیے کام کرے گی۔

ان کا یہ بیان امریکہ کی جانب سے چابہار بندرگاہ کے منصوبے پر کام کرنے والی بھارتی فرموں کو پابندیوں کی دھمکی دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ایران اور بھارت نے اس ہفتے طویل عرصے سے تعطل کا شکار چابہار بندرگاہ کی تعمیر اور اسے ضروری آلات سے لیس کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت نئی دہلی کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے 10 سال تک کی رسائی دی جائے گی۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب مودی حکومت مغربی اور وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

banner

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ بات چیت کے ذریعے لوگوں کو قائل کرنے او یہ سمجھانے کا معاملہ ہے کہ بندرگاہ کا یہ منصوبہ دراصل سب کے فائدے کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا اگر آپ ماضی میں چابہار کے بارے میں امریکہ کے اپنے رویے پر نظر ڈالیں تو امریکہ اس حقیقت کی تعریف کرتا رہا ہے کہ چابہار کی زیادہ اہمیت ہے۔‘‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024