Saturday, April 19, 2025, 10:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کی جانب سے ہمالیہ کی سرحد پر مزید فوجیوں کی تعیناتی

بھارت کی جانب سے ہمالیہ کی سرحد پر مزید فوجیوں کی تعیناتی

ہمالیہ سرحد پر مزید فوجیوں کی تعیناتی سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا : چین

by NWMNewsDesk
0 comment

چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ ہمالیہ کی سرحد پر مزید فوجیوں کی تعیناتی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ ہمالیہ سرحد پر مزید فوجیوں کی تعیناتی سے خطے میں کشیدگی کم نہیں ہوگی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

چینی ترجمان ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ چین سرحدی علاقوں کے امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت کا طرز عمل کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سازگار نہیں ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ سرحدی علاقوں میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ حالات کو پُرسکون رکھنے یا ان علاقوں میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو سبوتاژ کردے گی۔

banner

خیال رہے کہ بھارت نے ہمالیہ سرحد پر فوج اُس وقت تعینات کی ہے جب کہ اُس نے حال ہی میں چین کے ساتھ سرحدی مسائل کے حل کے لیے فوجی اور سفارتی طور پر بات چیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024