Tuesday, November 12, 2024, 6:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کی ریاست منی پور میں مسلح گروپ کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

بھارت کی ریاست منی پور میں مسلح گروپ کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

امفال ایسٹ، امفال ویسٹ، کاکچنگ اور بشنوپور میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست منی پور کے ضلع تھوبال کے علاقے لیلونگ میں ایک مسلح گروپ کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریاست کے سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فسادات کی وجہ سے تھوبال سمیت قریبی 4 اضلاع امفال ایسٹ، امفال ویسٹ، کاکچنگ اور بشنوپور میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا۔

واضح رہے کہ منی پور 32 لاکھ آبادی پر مشتمل بھارت کی چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہے، جس کی سرحد میانمار سے ملتی ہے، مئی 2023ء میں مقامی میتی اور کوکی برادری کے درمیان نسلی فسادات شروع ہوئے تھے جہاں اب تک ان فسادات میں 180 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024