27
بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 37 افراد ہلاک ہوگئے۔
ریاست میزو رام، آسام، میگھالیہ اورناگالینڈ میں طوفانی بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس کے دوران حادثات اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات کی تعداد 37 ہوگئی جب کہ ریاست میگھالیہ میں 200 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا۔
طوفان سے ریاست میزورم شدید متاثر ہوئی جہاں اسکول اورسرکاری دفاتر بند کردیئے گئے۔
آسام اورتریپورہ میں بارش کے سبب بجلی اورانٹرنیٹ کی فراہمی معطل ہے جب کہ ریاست ارونا چل پردیش اور آسام میں مزید شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
گزشتہ روز آسام میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔