Thursday, September 19, 2024, 10:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کی ہٹ دھرمی: پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے تاحال ویزے جاری نہ ہوسکے

بھارت کی ہٹ دھرمی: پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے تاحال ویزے جاری نہ ہوسکے

ویزوں میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کی بھارت روانگی کا شیڈول تبدیل

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے ویزوں کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے تاحال پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ویزوں کے لیے این او سی جاری نہیں ہوا۔

این او سی نہ ملنےکی وجہ سے پاکستانی اسکواڈ کے ویزے تاخیرکا شکار ہیں، 25 رکنی اسکواڈ کےکاغذات دو ہفتے قبل بھجوائےگئے تھے، تاہم اسلام آباد میں ہائی کمیشن کو ویزہ جاری کرنےکے لیے این او سی درکار ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان واحد ٹیم ہے جس کو تاحال بھارتی ویزے جاری نہیں ہوئے، پی سی بی نے اس سلسلے میں آئی سی سی سے بھی رابطہ کیا تھا جس پر جواب ملا کہ ویزوں پرکام جاری ہے جلد ایشو ہوں گے، پی سی بی کو یہ ایک ہی جواب مسلسل رابطوں پر مل رہا ہے۔

banner

قومی اسکواڈ نے ابتدائی پلان کے مطابق دبئی میں قیام کے بعد بھارت جانا تھا، ویزوں میں تاخیرکے باعث اب اسکواڈ 26 ستمبرکو براستہ دبئی بھارت پہنچےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی پیر تک ویزوں کے جاری ہونےکے لیے پر امید ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024