Friday, October 24, 2025, 1:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کے اسپتال میں 31 اموات: تحقیقات کے بجائے اسپتال کے ڈین سے ٹوائلٹ صاف کروایا گیا

بھارت کے اسپتال میں 31 اموات: تحقیقات کے بجائے اسپتال کے ڈین سے ٹوائلٹ صاف کروایا گیا

مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ کے ایک سرکاری اسپتال میں دو دنوں میں 31 افراد ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے سرکاری اسپتال میں 2 دن میں 31 اموات کے بعد تحقیقات کے بجائے اسپتال کے ڈین سے ٹوائلٹ صاف کروانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ کے ایک سرکاری اسپتال میں دو دنوں میں 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے ایک درجن سے زیادہ نوزائیدہ بچے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاندانوں نے ڈاکٹروں کی لاپروائی اور ادویات کی کمی کو موت کا سبب قرار دیا ہے لیکن سرکاری اسپتال اور حکومتی اہلکاروں کا مؤقف ہے کہ اسپتال میں دواؤں کی کوئی کمی نہیں تھی۔

تاہم اموات کی خبر جیسے ہی میڈیا میں آئی تو شیوسیناکے رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل نے منگل کو سرکاری اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

banner

اس دوران انہوں نے گندے ٹوائلٹ دیکھ کر اسپتال کے ڈین کو اسے صاف کرنے کو کہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈین کے ٹوائلٹ صاف کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے مضحکہ خیز قرار دےدیا اور شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی بجائے ڈین کو ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا دی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024