Thursday, November 14, 2024, 12:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 33 زخمی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 33 زخمی

ہندو یاتری ریاسی میں واقع شیوکوٹری مندر سے کاٹرا واپس جا رہے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کی ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔

کشمیر پولیس کا بتانا ہے کہ مذکورہ واقعہ ریاسی میں پیش آیا جب نئی دلی میں وزیراعظم نریندر مودی تیسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے سبب بس کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ہندو یاتری ریاسی میں واقع شیوکوٹری مندر سے کاٹرا واپس جا رہے تھے۔

banner

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی دیہاتیوں کی مدد سے پولیس نے رات 8:10 بجے تک تمام مسافروں کو کھائی سے باہر نکالا، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024