4
بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں قائم ایک ہوٹل ریتوراج میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
کلکتہ پولیس کے سربراہ منوج ورما نے بتایا کہ شام آگ لگنے کے بعد ہوٹل کے کمروں اور چھتوں سے متعدد افراد کو بچایا گیا۔
منوج کمار ورما نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے، جن میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد ہوٹل گیس چیمبر میں تبدیل ہو گیا اور ایسا لگتا ہے کہ بہت سے لوگ دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔
متاثرہ ریتوراج ہوٹل آگ لگنے کے وقت 88 مہمان موجود تھے۔
حکام کے مطابق آگ سے بچنے کی کوشش میں چھت سے چھلانگ لگانے سے کم از کم ایک شخص کی موت ہوئی۔