Sunday, June 1, 2025, 3:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت: 7 روز سے سرنگ میں پھنسے 40 مزدوروں کو اب تک نکالا نہ جاسکا، مشین بھی خراب

بھارت: 7 روز سے سرنگ میں پھنسے 40 مزدوروں کو اب تک نکالا نہ جاسکا، مشین بھی خراب

سرنگ میں مزدوروں کو پھنسے ہوئے 150 گھنٹے ہوگئے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں زیر تعمیر سرنگ گرنے سے 7 روز سے پھنسے 40 مزدوروں کو بچانے کی کوشش جاری ہے تاہم ڈرل مشین خراب ہونے سے ریسکیو آپریشن کو روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرنگ میں مزدوروں کو پھنسے ہوئے 150 گھنٹے ہوگئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو انتظامیہ کام کررہی ہے اور ہیوی مشینری کی مدد لی جارہی ہے۔

گرنے والی سرنگ میں مزدور زندہ ہیں اور انہیں آکسیجن کے ساتھ ساتھ کھانا، پانی بھی سرنگ میں بچھائی جانے والی لائنوں کے ذریعے سے فراہم کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزدوروں کو نکلانے میں ڈرل مشین کا سہارا لیا جارہا تھا کہ بدقسمتی سے گزشتہ رات وہ بھی خراب ہوگئی اور دوسری مشین منگوانے کے لیے ریسکیو آپریشن کو روک دیا گیا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024