Tuesday, July 29, 2025, 3:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھٹو مر چکا ہے، پیپلز پارٹی کی کارکردگی صفر بٹہ صفر ہے: حنیف عباسی

بھٹو مر چکا ہے، پیپلز پارٹی کی کارکردگی صفر بٹہ صفر ہے: حنیف عباسی

ہم سے سولہ ماہ کا نہ پوچھا جائے کیونکہ یہ 13 جماعتوں کی حکومت تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حنیف عباسی کہتے ہیں ہم نے کبھی نہیں کہا پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑینگے، ان کی کارکردگی ہمیشہ صفر بٹہ صفر رہی، بھٹو زندہ نہیں ہے مرچکا ہے، ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جاکر الیکشن لڑنا ہے۔21 اکتوبر کو نوازشریف کا تاریخی استقبال ہوگا تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے سولہ ماہ کا نہ پوچھا جائے کیونکہ یہ 13 جماعتوں کی حکومت تھی ۔ہم نے اپنے حصے کا حساب دینا ہے دوسروں کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر مرتے مریض کو زندہ کیا ہے۔فیصلے نواز اور شہباز شریف کی صورت میں ہوں گے۔ہمارے پاس الیکشن لڑنے کی بہت بڑی سی وی موجود ہے،ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ نواز شریف وہ شخص ہے جس نے تین مرتبہ ملک کو بچایا اور ترقی کی راہ پر لیکر گیا۔ جو کہتا تھا کہ جیل میرا سسرال ہتھکڑی میرا زیور ہے،آج مل ہی نہیں رہا،یہ واحد آدمی ہے جو کہہ کر سسرال نہیں جا رہا ہے

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024