Thursday, September 19, 2024, 11:55 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا

بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا

غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں : نائب وزیراعظم

by NWMNewsDesk
0 comment

بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا۔

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیلجیئم کی وزیر برائے ترقیاتی تعاون کیرولین جینز نے کہا کہ ہماری حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنےپرغور کر رہی ہے، فلسطین میں پائیدار اور طویل مدتی امن حاصل کرنا ضروری ہے، غزہ میں جانے والی انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔

بیلجیئن وزیر کا کہنا تھاکہ بیلجیئم فلسطین کے لیے 20 لاکھ یورو کی اضافی امداد دے رہا ہے۔

اس سے قبل بیلجیئم کی نائب وزیراعظم نے اپنی حکومت پر زور دیا تھا کہ غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں۔

banner

بیلجیئم کی نائب وزیراعظم Petra De Sutter نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ ‘اب اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا وقت ہے’۔

بیلجیئم کی نائب وزیراعظم کی جانب سے یہ مطالبہ اس وقت کیا گیا جب وہاں کی وفاقی حکومت میں شامل 7 میں سے 5 جماعتیں اسرائیلی بائیکاٹ کی حمایت کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024