Saturday, April 19, 2025, 5:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بیلجیئم کا ایپل فون کے مضر اثرات پر تحقیقات کروانے کا فیصلہ

بیلجیئم کا ایپل فون کے مضر اثرات پر تحقیقات کروانے کا فیصلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

بیلجیئم نے ایپل فون 12کے مضر اثرات پر تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بیلجیئم کا کہنا ہے کہ ریڈی ایشن خدشات پر فرانس کی جانب سے آئی فون 12 کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ہم بھی ایپل فونز کے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے مضر اثرات سے متعلق تحقیقات کروائیں گے۔

بیلجیئم کے ڈیجیٹلائیزیشن کے وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ریگولیٹرز بھی معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم نے اپنے ریگولیٹر سے کہا ہے کہ وہ صرف آئی فون 12 نہیں بلکہ ایپل کے تمام اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ سمیت دیگر فونز کا بھی جائزہ لیں تاہم یہ کام آگے چل کر کیا جائے گا۔

دوسری جانب یورپی یونین کی جانب سے ایپل فون پر پابندی اور آئی فون کے مضر صحت اثرات سے متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

banner

یونین میں ایپل پراڈکٹ پر پابندی کے حوالے سے یورپین کمیشن کا کہنا تھا کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل یونین کے دیگر رکن ممالک کے فیڈ بیک کا انتظار کریں گے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024