یلجیئم کے شہر اوڈینارڈے میں 66 فٹ لمبا اور 5 ٹن وزنی کرسمس ٹری گرنے سے 63 سالہ خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
کرسمس میں دیگر ممالک کی طرح بیلجیئم کو مقدس درخت اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے تاہم اس دوران شہر اوڈینارڈے میں کرسمس کا ایک درخت خراب موسم کے باعث راہگیروں پر گر گیا۔
Belgium🇧🇪
A 63-year-old woman died and two other people were injured after a 20-metre Christmas tree fell on them in Oudenaarde, Belgium pic.twitter.com/MRkJPYe4TP
— Izlamic Terrorist (@raviagrawal3) December 22, 2023
66 فٹ لمبے اور 5 ٹن وزنی کرسمس ٹری کے گرنے سے 63 سالہ خاتون ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقی قمقموں سے سجا کرسمس ٹری آہستہ آہستہ زمین سے جدا ہوتے ہوئے راہگیروں پر گر گیا۔