106
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کے بینکوں میں رکھے گئے پیسوں کی حفاظت کی جاری رپورٹ میں کہا کہ بینکوں کے98فیصد اکاؤنٹس میں رکھی رقم محفوظ ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹس کے مطابق ملک بھرمیں7کروڑ15لاکھ40ہزاربینک اکاؤنٹس محفوظ ہیں۔ پاکستان کے تمام بینکوں کے98فیصد اکاؤنٹس میں رکھی رقم محفوظ ہے، ملک میں شیڈول بینکوں کےمجموعی اکاؤنٹس کی تعداد7کروڑ30لاکھ ہے پانچ لاکھ تک کےبینک کھاتوں کوتحفظ حاصل ہے۔
جاری کردہ رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نےسالانہ رپورٹ جاری کردیرپورٹ کامقصدبینکوں میں ڈپازٹس کےتحفظ پرڈپازیٹرزکوآگہی فراہم کرناہے2018میں ڈپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن کےقیام سےتمام بینکس اسکےرکن ہیں۔
