Saturday, May 31, 2025, 1:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بینک دیوالیہ ہوجائے تو صرف 5لاکھ تک کی رقم کو قانونی تحفظ حاصل ہے: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

بینک دیوالیہ ہوجائے تو صرف 5لاکھ تک کی رقم کو قانونی تحفظ حاصل ہے: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

5 لاکھ روپے تک کے ڈیپازٹس رکھنے والے کھاتہ داروں کی شرح 94 فیصد ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں اگرکوئی بینک دیوالیہ ہوجائے تو تمام کھاتے داروں (اکاؤنٹ ہولڈرز )کی جمع رقم کو تحفظ حاصل نہیں ہوتا ہے۔

اس بات کا انکشاف ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے 26 ٹریلین کے بینک ڈیپازٹس بڑھنے پر تشویش کا اظہارکیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ پیسا اسٹاک مارکیٹ یا کاروبار میں جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔

ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ کوئی بینک دیوالیہ ہوجائے، ڈوب جائے یا ناکام ہوجائے تو جمع کرائی رقم کو تحفظ حاصل نہیں، بینکوں میں صرف 5 لاکھ روپے تک کی رقوم کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔

banner

ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 5 لاکھ روپے تک کے ڈیپازٹس رکھنے والے کھاتہ داروں کی شرح 94 فیصد ہے، صرف 6 فیصد اکاؤنٹ ہولڈرز کا بینک بیلنس 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، 5 لاکھ روپے تک کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو ڈیپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن کے ذریعے ادائیگی کی جاسکتی ہے، ڈیپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے، یہ ادارہ بینکوں سے ہر سال سبسکرپشن فیس لیتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024