Wednesday, September 18, 2024, 9:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تائیوان میں 7.2 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی، 800 سے زائد زخمی

تائیوان میں 7.2 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی، 800 سے زائد زخمی

تائیوان میں زلزلے کے بعد جاپان اور فلپائن میں سونامی کی وارننگ

by NWMNewsDesk
0 comment

تائیوان میں 7.2 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ 800 سے زائد افراد زخمی اور 50 لاپتہ ہیں۔

زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا، زلزلے کی گہرائی 15.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے چین کے صوبے فوجیان اور شنگھائی شہر میں بھی محسوس کیے گئے۔

تائیوان میں زلزلے کے بعد جاپان اور فلپائن میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی جو بعد ازاں واپس لے لی گئی۔

banner

زلزلے کی وجہ سے تائیوان کے دارالحکومت تائپے کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، املاک کو شدید نقصان پہنچا، زلزلے کے بعد کئی عمارتیں گرگئیں۔

لاپتہ ہونے والے افراد 4 منی بسوں میں سوار تھے جو نیشنل پارک کے ہوٹل جا رہے تھے، زلزلے سے ائیربیس میں کھڑے 6 ایف سولہ طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا۔

زلزلے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

زلزلہ 25 سال بعد آنے والا سب سے بڑا زلزلہ ہے، تائیوان میں اس سے پہلے 1999 میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں میں 2400 افراد ہلاک اور 50 ہزار عمارتیں تباہ ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024