Saturday, April 19, 2025, 11:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں، لاتوں ،گھونسوں کی بارش

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں، لاتوں ،گھونسوں کی بارش

by NWMNewsDesk
0 comment

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں ہوگئے، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

جمعے کے روز پارلیمنٹ میں اصلاحات کے حوالے سے اراکین میں تلخی پیدا ہوئی اور پھر قانون دان دست و گریباں ہوگئے، افراتفری کے دوران بعض ارکان سپیکر کی نشست کے ارد گرد جمع ہو گئے، کچھ نشستوں پر چڑھ گئے۔

پورا ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا، ارکان نے فری سٹائل ریسلنگ کی طرح ایک دوسرے کو دھکے دیے، کسی نے گھونسہ جڑا تو کچھ ارکان کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔

واضح رہے کہ تائیوان کے نو منتخب صدر لائی چنگتی نے جنوری میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن ان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024