Tuesday, July 1, 2025, 6:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تائیوان 5.8 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

تائیوان 5.8 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

ہوالین کاؤنٹی کے ساحل سے پر آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

تائیوان کا مشرقی ساحل 5.8 شدت کا زلزلے سے لرز اٹھا۔

تائیوان کی موسمی انتظامیہ نے کہا ہے کہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جمعہ کو آنے والے زلزلے سے تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں کانپ اٹھیں، موسمی انتظامیہ نے بتایا کہ ہوالین کاؤنٹی کے ساحل سے پر آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہوالین میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سے تائیوان تقریباً ایک ہزار 400 آفٹر شاکس کا شکار ہو چکا ہے، اس زلزلے کے نتیجے میں17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

banner

2016 میں جنوبی تائیوان میں آنے والے زلزلے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 1999 میں 7.3 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024