مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تاجکستان کی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کے تحت اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
98 فیصد مسلم آبادی والے ملک میں حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی پر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کمپنیوں اور سرکاری و مذہبی شخصیات پر بھی بھاری جرمانوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
نئے قانون کے تحت حجاب یا دیگر ممنوع مذہبی لباس پہننے والے افراد کو تقریباً 700 ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس قانون کے تحت ملازمین کو ممنوع لباس پہننے کی اجازت دینے والی کمپنیوں کو3500 ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ حکومتی عہدیداروں اور مذہبی رہنماؤں کو خلاف ورزی کرنے پر 5 ہزار ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔