Saturday, September 7, 2024, 11:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تباہ کن طوفان ‘بیرل’ کیریبین کی طرف بڑھنے لگا

تباہ کن طوفان ‘بیرل’ کیریبین کی طرف بڑھنے لگا

بیرل چوتھے درجے کے "انتہائی خطرناک" طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی موسمیاتی اداروں نے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی کیریبین کی طرف بڑھتا ہوا سمندری طوفان ‘بیرل’ اتوار کو تیسرے درجے کے “بہت خطرناک” طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

یہ اس سال ‘اٹلانٹک سیزن’ میں آنے والا پہلا سمندری طوفان ہے۔

بیرل کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ متاثرہ علاقوں میں ہواؤں کی رفتار میں اس قدر تیزی اور سطح سمندر میں اس حد تک اضافے کا باعث بن سکتا ہے کہ ان سے جان کو خطرہ ہو۔

نیشنل ہریکین سینٹر نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ متوقع طور پر اس طوفان کا مرکز پیر کو ونڈورڈ جزائر سے گزرے گا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرل کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس سے اس بات کا اندیشہ ہے کہ یہ ونڈورڈ جزائر تک پہنچنے پہنچتے چوتھے درجے کے “انتہائی خطرناک” طوفان میں تبدیل ہو چکا ہو گا۔

banner

دریں اثناء، بارباڈوس کے دارالحکومت برج ٹاؤن میں گیس اسٹیشنز پر گاڑیوں کی قطاریں دیکھی گئیں۔ بازاروں میں بھی لوگوں کا رش رہا، جو متوقع ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اشیا خورونوش اور ضرورت کا دیگر سامان خریدتے نظر آئے۔

بارباڈوس کے علاوہ سینٹ لوسیا، سینٹ ونسینٹ، گریناڈائنز، گریناڈا اور ٹوباگو میں بھی طوفان سے متعلق انتباہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024