Thursday, September 19, 2024, 7:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تربت سے اسلام آباد جانیوالا بلوچ یکجہتی مارچ تونسہ پہنچ گیا

تربت سے اسلام آباد جانیوالا بلوچ یکجہتی مارچ تونسہ پہنچ گیا

پُرامن احتجاج کررہے ہیں،انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے: شرکاء

by NWMNewsDesk
0 comment

تربت میں مبینہ مقابلے میں جاں بحق نوجوان کے واقعےکی جوڈیشل انکوائری اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اسلام آباد جانے والے لانگ مارچ کے شرکا تونسہ پہنچ گئے۔

تربت سے روانہ ہونے والا بلوچ یکجہتی مارچ ڈیرا غازی خان میں دو روز قیام کے بعد تونسہ پہنچاجہاں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔

ترجمان بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مارچ کے شرکا آج رات تونسہ میں قیام کریں گے اور پھر کل ڈیرا اسماعیل خان اور پھر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج کررہے ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

banner

واضح رہے کہ لانگ مارچ کے شرکا میں تربت میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین اور لاپتا افراد کے اہل خانہ شامل ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مبینہ سی ٹی ڈی مقابلے کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024