Friday, April 18, 2025, 3:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تربت: نوجوان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت، تحقیقات کیلئے ٹریبونل آف انکوائری تشکیل

تربت: نوجوان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت، تحقیقات کیلئے ٹریبونل آف انکوائری تشکیل

مبینہ مقابلے میں ہلاک بالاچ کی تدفین 7 روز بعد مقامی قبرستان میں کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کےصوبے بلوچستان کے شہر تربت میں گزشتہ جمعرات کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس نگران حکومت نے لے لیا۔

حکومت نے واقعے کی تحقیقات کےلیے ٹریبونل آف انکوائری تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ٹریبونل آف انکوائری سیکرٹری فشریز عمران گچکی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جس میں ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ، ڈی سی کیچ، ایس ایس پی گوادر شامل ہیں۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پندرہ دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان بالاچ مولابخش کی تدفین 7 روز بعد مقامی قبرستان میں کی گئی۔

banner

خیال رہے کہ گزشتہ جمعرات کو تربت میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے، مبینہ مقابلے میں ہلاک ایک شخص کی شناخت بالاچ مولابخش کےنام سے ہوئی تھی جس کے ورثا نے میت رکھ کر دھرنا دے رکھا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024